13 مارچ، 2024، 10:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85418075
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ نے غاصب صیہونیوں کی 3 چھاونیوں پر حملہ کیا

تہران-ارنا- حزب اللہ کے مجاہدوں نے غاصب صیہونی فوج کی 3 چھاونیوں پر میزائلوں سے حملہ کیا اور گولہ باری بھی کی۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے کئي مختصر بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع زبدین، جانیتا اور رویسات العالم فوجی چھاونیوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

پہلے حملے میں حزب اللہ کے مجاہدوں لبنان کی مقبوضہ سرزمین شبعا میں واقع صیہونی فوج کی زبدین چھاونی پر فلق میزائل فائر کیا جو سیدھے نشانے پر لگا۔

حزب اللہ کے مجاہدوں نے اسی طرح ایک اور حملے میں، صیہونی کے ہاتھوں لبنان کے مقبوضہ  علاقے کفر شوبا میں واقع رویسات العلم صیہونی فوجی چھاونی پر میزائل سے حملہ کیا۔

حزب اللہ کے مجاہدوں نے اسی طرح حانیتا چھاونی کے مشرق میں تعنیات صیہونی فوجیوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے مجاہدوں نے اسی طرح سرحدی علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو پسپائي اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .